پولیو مہم کیلئے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جارے ،اشرف
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پولیو ٹیموں کے ٹریننگ سیشن کا معائنہ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں موثر و مربوط حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کا آغاز 20دسمبر سے شروع کیا جارہا ہے۔۔۔
پانچ روزہ راؤنڈ کے آخری دو روز کیچ اپ راؤنڈ کے ہونگے ۔پولیو راؤنڈ کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں جاری ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصد ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ پولیو راؤنڈ کے دوران کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اس قومی فریضہ کی کامل عملداری کو یقینی بنائیں گے اور پولیو ٹیموں کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر پاکستانی شہری کو احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی سر انجام دینا ہوگی۔