نسیم کالونی جوہر آباد کا سیوریج ناکام،نکاسی آب درہم برہم
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینرنگ کی مرحلہ وار کام کرنے کی پالیسی کے باعث نسیم کالونی جوہر آباد میں بچھایا جانیوالا سیوریج کا نظام آدھا تیتر آدھا بٹیر بن گیا ، جس کی وجہ سے کالونی کی بیشتر آبادی عذاب میں مبتلا ہے۔۔۔
سیوریج سسٹم کی تنصیب کے وقت پہلے سے موجود نکاسی آب کی نالیوں کو مکمل طور پربند کر دیا گیا تھا اور سیوریج لائن صرف چند گلیوں میں بچھائی گئی اور کئی گلیاں اس سسٹم سے محروم رہ گئیں جس کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا اور نارش کے ایام میں ، پوری کالونی کا پانی سیوریج سے محروم گلیوں میں کھڑا ہو کر گندے جوہڑ کی شکل اختیا ر لیتا ہے اور نکاسی نہ ہونے باعث وہاں کئی کئی روز کھڑا رہتا ہے ، علاقہ کے مکینوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نسیم کالونی کی سیوریج سے محروم گلیوں میں بھی سیوریج لائنیں بچھا کر متاثرین کو گندے اور بد بو دار پانی کے جوہڑوں سے نجات دلائی جائے ۔