سالانہ سکول مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)سالانہ سکول مقابلہ جات میں ضلعی لیول پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول مڈھ رانجھا کے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔
سالانہ سکول مقابلہ جات ،بزم ادب ،مضمون نویسی اور کھیلوں کے میدان میں تحصیل او ر ضلع لیول پر نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے اور سکول کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مڈھ رانجھا سکول کے طلباء کو انعامات دینے کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول مڈھ رانجھا میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،طلباء میں خصوصی ایوارڈز اور کیش پرائز تقسیم کئے گئے ۔