پی ایم اے خوشاب کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں،ڈاکٹرز کمیونٹی

 پی ایم اے خوشاب کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں،ڈاکٹرز کمیونٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نائب صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹرز وائس سٹوڈیو میں ہوا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ’ ڈاکٹر فواد حسین’ ڈاکٹر غلام حسین فیضی ’ ڈاکٹر محمد آصف چوہدری’ ڈاکٹر محمد اقبال بھلوانہ’ ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال اور ڈاکٹر ظفر حیات میکن نے کہا کہ پی ایم اے سرگودھا اور پی ایچ اے سرگودھا پی ایم اے خوشاب کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک پرائیویٹ ہسپتال کو ٹارگٹ کرکے فارمیسی سیل کرنا انگریز دور کی حکمران کی یاد دلاتا ہے ۔ جس میں عوام الناس کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جاتا تھا۔ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کو تنگ کرنا حکومت کے افسر وں کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سرگودھا کی ڈاکٹرز کمیونٹی پی ایم اے خوشاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ پوری ڈویژن کے ساتھ پورے پنجاب میں پھیلانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں