انجمن شہریان کی باڈی تحلیل کر کے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی،چو دھری ارشد گجر

 انجمن شہریان کی باڈی تحلیل  کر کے الیکشن کمیٹی تشکیل دے  دی گئی،چو دھری ارشد گجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انجمن شہریان رجسٹرڈ کے سابق سیکرٹری اطلاعات چو دھری محمد ارشد گجر نے کہا ہے کہ انجمن شہریان کی باڈی تحلیل کر کے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔۔۔

 انجمن شہریان رجسٹرڈ کی موجودہ باڈی کے دو سال مکمل ہونے پر تحلیل کر کے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے چیئرمین شیخ منظور الہی جبکہ شہزاد انصاری ،رانا محمد ارشد الیکشن کمیشن کے ممبر ہوں گے کمیٹی الیکشن شیڈول جلد جاری کرے گی، الیکشن صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں