خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے نوسر با ز نے شہری کی جیب کا صفایا کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے نوسرباز نے شہری کی جیب کا صفایا کردیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں امتیاز نامی شہری کو نامعلوم نوسرباز کی جانب سے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے روک کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، کارڈ اور دیگر سامان ہتھیالیااور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر خود موقع سے فرارہوگیا۔