عوام کی عدالتوں سے انصاف کی امیدیں وابستہ :اسلم گوندل
قائد آباد ( نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب محمد اسلم گوندل نے کہا کہ کورٹس میں سائلین کو میرٹ پر انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔۔۔
عدالتوں سے عوام کو انصاف اور میرٹ کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں‘ عدالتی نظام سے متاثرہ افراد کو انصاف مہیا کرنا جج صاحبان کی ذمہ داری ہے ، وہ جوڈیشل کمپلیکس قائد آباد کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ انکے ہمراہ ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب محمد اقبال سپرا ، سول جج قائد آباد محمد شکیل احمد، تحصیل بار ایسوسی ایشن قائد آباد کے صدر ملک خالد محمود اتراایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ، انہوں نے دورہ کے دوران جوڈیشنل کمپلیکس سول کورٹ ریکارڈ روم ، ملازمین کی رہائشی عمارت کو چیک کیا انھوں نے عدالتی کمپلیکس کی صفائی و ستھرائی اور عدالتی امور کی ذمہ داری اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔