پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم  کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈویژن بھر میں 16دسمبر سے شروع ہونے والی رواں سال کی آخری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے۔۔۔

 انتظامات اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کے بارے تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ چاروں اضلاع کے 16لاکھ 39ہزار 283بچوں کو پولیو سے بچاؤکی ویکسین پلائی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ چاروں اضلاع میں پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل اور مائیکروپلان تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ کمشنر نے میانوالی اور بھکر کے بین الصوبائی باڈرز ایریاز پر خاص فوکس کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں