فوڈ اتھارٹی کی گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی ، ملزم گرفتار

فوڈ اتھارٹی کی گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی ، ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں گٹکا مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج اور ۔

ملزم گرفتار کرادیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پیپلز کالونی میں پان شاپ پر چھاپہ مارا اور2ہزار 15ساشے ضبط،بھاری مقدار میں ایکسپائر جوس تلف اورپان شاپ سے ممنوعہ گٹکا برآمد ہونے پرسخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ممنوعہ گٹکا پان شاپ میں چھپا کر فروخت کے لئے رکھا گیا تھا۔ برآمد شدہ ایکسپائر جوس اور سنیکس موقع پر تلف کردیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں