دوران ملازمت کمپنی کے 15کروڑ روپے خورد برد کر لئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری میں دوران ملازمت ملزم نے کمپنی کے 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم خوردبرد کرلی ۔
تھانہ فیڈمک میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حامد نامی شہری نے پولیس کو بتا یا کہ ملزم اسکی فیکٹری عرصہ دراز سے ملازمت کرتا تھا ۔ جس نے مختلف اوقات دوران ملازمت کمپنی کے 15کروڑ روپے سے زائدمالیت کی رقوم کمپنی اکاوّنٹس میں جمع کروانے کی بجائے خورد برد کرلی گئی۔ جس پرپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔