پیپلزپارٹی کسی صو رت اپنے مطالبا ت سے دستبر د ار نہیں ہو گی ،چو دھری رشید جٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی چو دھری رشید جٹ نے کہا ہے کہ پاکستا ن پیپلزپارٹی کسی صو رت بھی اپنے مطالبا ت سے دستبر د ار نہ ہو گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرد ا ر ی 27دسمبر کو شہید بی بی کی بر سی پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے حکو مت پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معا ہدے پر عمل کر ے پیپلزپارٹی کے حکو مت سے مطالبا ت جائز ہیں حکو مت ا س سلسلہ میں غیر سنجید گی کا مظا ہر ہ نہ کر ے حکو مت آج بھی مشکلا ت سے دو چا ر ہے و ہ ا س جماعت سے مذا کر ات کر نا چاہتی ہے جو نہیں کر سکتی ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زردا ر ی کا پیپلزپارٹی کے مذا کر ات وفد کو کسی صور ت بھی اپنے ا صو لی مو قف سے پیچھے نہ ہٹنے کی ہدا یت خوش آئند ہے کیونکہ پیپلزپارٹی عا م آ د می کے حقوق کے تحفظ اور صو بوں کے مسائل کے حل کی آواز بلند کر رہی ہے ۔