بھٹو شہید نے سر زمین بے آئین کو متفقہ آئین کا تحفہ د یا ،متین احمد قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو قا ئد عوا م ذوالفقارعلی بھٹو کے۔
فر مو دا ت کے مطا بق آ گے بڑھا نے سے ہی ترقی کی منز ل حاصل کی جا سکتی ہے ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے سر زمین بے آئین کو متفقہ آئین کا تحفہ د یا با نی پیپلزپارٹی نے مسلم امہ کو اسلامی سربرا ہی کا نفر نس کے پلیٹ پر متحدکیا اورمحرو م طبقات کو بولنے اوراقلیتوں کو دوہرے ووٹ کا حق دیا آ ج ذوالفقارعلی بھٹوشہید کے نواسے بلاو ل بھٹو زردار ی ملک وقو م کی خد مت کر ر ہے ہیں بلاو ل بھٹو زردار ی عا م آ د می کی بہتر ی ترقی وخوشحا لی کے لیے عملی طور پر کو شاں ہیں اور ہر فور م پر آواز بلند کررہے ہیں ۔