مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت،20 کروڑ عوام کی آواز ہے ،حاجی اسلم کچھیلا

 مسلم لیگ ن ملک کی سب سے  بڑی جماعت،20 کروڑ عوام  کی آواز ہے ،حاجی اسلم کچھیلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حاجی اسلم کچھیلا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے 20 کروڑ عوام کی بھی آواز ہے۔

 عوام پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں موجودہ حکومت نے ملک قوم اورجمہوریت کیلئے جو اقدامات اٹھائے اس کااعتراف پوری قوم کرتی ہے جو لو گ آج حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہیں انہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کیونکہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ منصوبوں پر عمل پیرا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب ہمارے مخالفین بھی اس بات کا اعتراف کرینگے کیونکہ حکومت کے اقدامات وقتی طور پر سخت ضرور ہیں مگر اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں