فاطمہ جناح کالونی میں سرکاری زمین واگزار کروالی گئی

فاطمہ جناح کالونی میں سرکاری زمین واگزار کروالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح کالونی میں سرکاری زمین پر قبضہ کا معاملہ ڈپٹی کمشنر کا ایکشن۔

،قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ تعمیرات کو گرا دیا گیا، قبضہ مافیا کی طرف سے ایک ہزار کنال سے زائد رقبہ کو قبضہ کرکے اسٹام پیپرز پر فروخت کردیا گیا، جس پر کاروائی کی گئی،مذکورہ علاقہ میں اس سے قبل بھی کئی بار آپریشن کرکے قبضہ واگزار کروایا گیا،لیکن بااثر قبضہ مافیا کچھ عرصہ بعد دوبارہ متحرک ہوجاتا ہے ، دو روز قبل بھی دو گروپوں کے درمیان قبضہ کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کرکے قبضہ کو واگزار کروایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں