ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کلین اپ آپریشن جاری

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کلین اپ آپریشن جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کلین اپ آپریشن گزشتہ روز بھی جاری، رہائشی علاقوں میں بھی پختہ تجاوزات کو مسمار کیے جانے کا سلسلہ جاری۔

، عملہ انکروچمنٹ نے بلاک نمبر 1، 2، کچہری بازار، مسلم بازار، اردو بازار سمیت ملحقہ شاہراؤں سلانوالی روڈ، فاطمہ جناح روڈ، غوثیہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف سٹنگ آپریشن کر کے بھاری سامان کو قبضہ میں لے کر متعدد دکانوں کو سیل اور جرمانے کر دیئے ، آپریشن کی نگرانی سی او کارپوریشن زویا بلوچ کر رہی تھیں، جنہوں نے مختلف دکانداروں کو اکٹھا کر کے تجاوزات کے خاتمہ میں تعاون کرنے پر قائل کیا ان کا کہنا تھا کہ ایسے دکاندار جو کارروائی اور مقدمات کے باوجود تجاوزات کر رہے ہیں ان کیخلاف اعلیٰ افسران کو تحریری آگاہ کر دیا ہے ، جن کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک اور شہریوں کی مشکلات کو کم کیاجا سکے ۔ اسی طرح مختلف چوراہوں میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کیخلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جنہیں ہٹائے جانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پولیس کے تعاون سے ایسے غیر قانونی اڈوں کو ختم کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں