آوارہ کتوں کیخلاف محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھرپور مہم کی ہدایت

آوارہ کتوں کیخلاف محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھرپور مہم کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان کی جانب سے آوارہ کتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر بلدیاتی اداروں اور۔۔۔

 محکمہ لوکل گورنمنٹ کو بھرپور مہم شروع کرنے کی ہدایت کے بعد میونسپل کارپوریشن نے مہم تیز کرتے ہوئے گزشتہ روز شہر کے بعض علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18 کتوں کو تلف کردیا یاد رہے کہ شہراور گردونواح میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے لوگوں کو دشواری پیش آرہی ہے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر کمشنر سرگودھانے روزانہ کاروائی کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ کو دیہی یونین کونسل کو کتا مار کیپسول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ افسروں کو مہم کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں