سوشل اکنامکس سروے کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودہا سمیت صوبہ بھر کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے شروع کیا جانے والا سوشل اکنامکس سروے کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔
اس ضمن میں گزشتہ روز یونین کونسلوں کے عملہ کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے محکمہ شماریات کے افسران یونین کونسل سیکٹریز کو اکنامک سروے بارے مفصل بریفنگ دیں گے اس ضمن میں گزشتہ روز فیصل ہال ضلع کونسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر شماریات اﷲ دتہ نے سرگودہا سمیت ضلع بھر کے یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور اے ڈی ایل جیز کو اکنامک سروے بارے مفصل بریفنگ دی اور انہیں اپنی اپنی یونین کونسلوں میں موجود عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے سروے کرکے جلد از جلد حکومت کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حکومت اس حوالے سے مربوط پالیسی بنا سکے جس سے پنجاب میں مہنگائی بے روزگاری کم اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔