ایپکا زراعت یونٹ کے عہدیداروں کااہم اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دفتر ڈائریکٹر زراعت میں ایپکا زراعت یونٹ کے عہدیداران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر نذر حسین کورائی ،ظفر علی خان ،ضیا اﷲ خان نیازی ،ملک منور اقبال ،افتخار حسین تبسم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جو کہ بہت بڑا ظلم ہے ،ہمارے ہی ووٹوں سے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں بیٹھنے والوں نے اپنی مراعات میں لاکھوں روپے ماہانہ کا اضافہ کر لیاہے لیکن سرکاری ملازمین کے لئے خزانے خالی قربانی صرف سرکاری ملازمین دیں افسوس کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے سرکاری ملازمین کے ساتھ اس ظلم کی مخالفت نہیں کی اور اسمبلی میں ایک لفظ تک نہیں کہا ہم اپنے تمام بھائیوں سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ناانصافی اور اپنے بچوں کے حق کے حصول کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے یہ تمام چھینی گئی مراعات ہم ہر حال میں واپس لیں گے۔