عوام گمراہ کن ٹولہ کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ؛میاں شہباز احمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہباز احمد نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو بھرپور ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔۔۔
تما م محکمے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور ادارے پائیدار امن کے اس قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پرمیسر آ رہی ہیں، وقت نے ثابت کیا ہے کہ (ن) لیگ ہی ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر لے کر چل سکتی ہے ، عوام بھی گمراہ کن ٹولہ کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہو چکی ہے ، پنجاب میں بھی انقلابی اصلاحات سے بہتری آ رہی ہے ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف وفاقی امور کی موثر انجام دہی کیلئے مربوط لائحہ عمل کے تحت مثالی اقدامات اٹھا رہے ہیں، سرگودھا شہر میں بھی ترقیاتی کام 47 پل اوور ہیڈ برج، میاں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر سمیت بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے ، جو عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔