کینو چوری کا بتانے کی سزا، محنت کش کی جھونپڑی جلا دی

 کینو چوری کا بتانے کی سزا، محنت کش کی جھونپڑی جلا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹھیکیدار کو کینو چوری کا بتانے کی سزا، ملزمان نے محنت کش کی جھونپڑی کو آگ لگا دی،51جنوبی میں محمد خان نے عمر حیات وغیرہ کو باغ سے کینو چوری کرنے کی اطلاع ٹھیکیدار کو دی۔۔۔

 تو وہ سیخ پا ہو گیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر اسے ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جھونپڑی کو آگ لگا دی، جس سے تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کار روائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں