آ ج سے انسداد پو لیو مہم ‘ 61ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے
بھیرہ(نامہ نگار)بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کریں گی۔۔۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے میڈیا کو بتایا کہ20 دسمبر تک تحصیل بھیرہ میں 61ہزار 446 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مقصد کے لیے 270 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی 13 پوائنٹ فکس کئے گئے ہیں جبکہ 7 ٹیمیں ٹرانزٹ میں رکھی گئی ہیں ضلع سرگودھا میں 7لاکھ 9ہزار 266 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے 3ہزار 331ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اپنے 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ کریں۔