حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں :ڈاکٹر ذوالفقار علی

حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے  کا شوق نہیں :ڈاکٹر ذوالفقار علی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں لیکن مجبور کیا جا رہا ہے۔۔۔

 حکومت جانتی ہے کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہے، اگر عمران خان جیسے فیصلے کیے تو مخالفین کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھے ان کو بھی ساتھ لے کر چلے، پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ رہی ہے، مسائل پر بات ہو سکتی ہے، لیکن پاکستان کے استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے جمہوریت کی بات کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ احتجاج، بلیک میلنگ اور عوام کو گمراہ کر کے حکومت کیخلاف محاذ آرائی کی نہ وہ کبھی کامیاب ہوئے تھے اور نہ ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں