وزیر اعلیٰ مکا دورہ چین اہم سنگ میل ثابت ہوگا:شازیہ بانو

 وزیر اعلیٰ مکا دورہ چین اہم سنگ  میل ثابت ہوگا:شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی سہولت پیکیج اور۔۔۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ چین کے موقع پر تعلیم، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، صحت، زراعت، ماحولیات و دیگر شعبوں میں تاریخ ساز معاہدوں کے ثمرات سے عوام کی تقدیر بدلے گی اور یہ اقدامات حقیقی ریلیف کی طرف انقلامی قدم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے، وفاقی و صوبائی حکومت نے جو کام کچھ عرصہ میں کر دکھائے ہیں وہ کام 3سال میں بھی مخالفین نہیں کرسکتے تھے مخالفین جتنا چاہیں شور مچالیں حکومت کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہے ان کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا ،مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پران کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنا ئے گی، وہ وقت دور نہیں جب ہر شخص کو تمام بنیادی سہولیات بروقت میسر آئینگی اس کیلئے حکومت کو کچھ وقت درکار ہے جس کیلئے ہم بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں