حکمرانوں کو آئی ایم ایف کی تابعداری ختم کرنا ہو گی : میاں محمد اسلم

حکمرانوں کو آئی ایم ایف کی تابعداری ختم کرنا ہو گی : میاں محمد اسلم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سابق ایم این اے میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پر امن جمہوری جد جہد کے ذریعے حقیقی سیاسی کلچر کو پراوان چڑھانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔۔۔

 حکمرانوں کو آئی ایم ایف کی تابعداری ختم کر کے اپنی توجہ غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسنے والے مفلوک الحال عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز کرنا ہو گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی ایم اے ہاؤس جوہر آباد میں منعقدہ جماعت اسلامی کے نو منتخب تحصیل امرا ء اورجے آئی یوتھ کی ضلعی باڈی کی تقریب حلف برداری میں بطور مہماں خصوصی خطاب کے دوران کیا، تقریب میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن جنرل سیکرٹری حافظ تنویر الرحمٰن ایڈووکیٹ ، سابق ضلعی امیر ملک محمد وارث جسرہ اور ڈاکٹر ضیاء اﷲ ر دیگر راہنما بھی شریک تھے ، میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ انشاء ا ﷲ جماعت اسلامی کی تنظیم نو اس نظریاتی جماعت کو مزید فعال اور منظم بنانے کی کلید ثابت ہو گی ، انہوں نے بتایا کہ آئین میں کی جانیوالی 26 ویں ترمیم کا خاتمہ اور فارم 45 کی بنیادوں پر مئی حکومتوں کی تشکیل ہمارے اہداف ہیں، انہوں نو منتخب عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ا پنی تمام توانائیاں جماعت اسلامی کے اہداف کے حصول کیلئے وقف کردیں، اس موقع پر انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور انہیں ان کی نئی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں