محکمہ تعلیم کے منتظمین کیلئے 6 ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ مکمل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سرگودہا کے زیر اہتمام محکمہ تعلیم کے بی ایس 18 سے بی ایس 19 کے 57 تعلیمی منتظمین کیلئے 6 ہفتوں پر مشتمل پروموشن لنک ٹریننگ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔
اختتامی تقریب میں معززمہمانوں کی شرکت نے سرگودہاڈویژن میں تعلیمی رہنماوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوفروغ دینے کے عزم کو اجاگر کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی منیجرفیصل آبادریجن فتح محمدصابرنے پیشہ وارتربیت مکمل کرنے والے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے اس ضرورت کی نشاندہی کی کہ استاداپنی صلاحیتوں اورپیشہ وارانہ مہارتوں کواستعمال کرکے اپنے اداروں میں معیارتعلیم مزیدبہترکرنے کی کوشش کریں گے ۔پروگرام منیجر فیصل آبادریجن فتح محمدصابراورپرنسپل قائدمسعودالرسول نے تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ کوکامیابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس تربیت کی اہمیت کوواضح کیاجوتعلیمی منتظمین کوضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔اس تربیتی پروگرام کامقصدشرکا کی انتظامی صلاحیتوں کو بڑھانااورانہیں پنجاب کے تعلیمی نظام میں مزید اہم ذمہ داریوں کیلئے تیار کرنا تھا۔ شرکاء نے قائد انتظامیہ کا بہترین انتظامات اور مفید تربیتی ماحول کے انعقادپرشکریہ اداکیا۔قائداکیڈمی پنجاب کے اعلیٰ معیارکے تربیتی اور ڈی جی تجمل عباس راناکی سربراہی میں صوبہ بھرکے اساتذہ کیلئے تدریسی معیاروبہتربنائے ۔پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اورجدیدتعلیمی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔تقریب کے اختتام پراساتذہ شاہدسہیل احمد،محمدناطق حسین، خرم مختار، محمد ندیم ملک، احسان احمد بھٹی، عمران خان اورنعمان کوٹریننگ مکمل کرنے پرتعریفی اسنادسے نوازاگیا۔