گاؤں چمکیں گے پروگرام ،سستی برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی

گاؤں چمکیں گے پروگرام ،سستی برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت ریکوری پوزیشن کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے۔۔۔

 واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے سستی برتنے اور رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے گی، وہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور رورل یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودھا مہر غلام عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ پہلے تین مراحل میں اب تک سرگودھا ہی پہلے نمبر پر ہے اس لئے اگلے فیزکے تحت ریکوری اور عملدرآمد کی رفتار کو سست نہ ہونے دیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ریکوری کیلئے محکمہ مال کے عملے اور مقامی سطح ُ پر قائم لوکل کمیٹیوں کو متحرک کریں، اور کمیٹیوں کو ہمہ وقت رابطہ اور ہر تحصیل کے ماڈل قرار دیئے گئے 5 دیہات کو ترجیح بنیادوں پر نشاندہی کا عمل یقینی بنائیں، اس ضمن میں سستی برتنے یا رکاوٹوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں