یونین کونسلز کا بجٹ منظور نہ ہوسکا، کارکردگی متاثر

یونین کونسلز کا بجٹ منظور نہ ہوسکا، کارکردگی متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے متعددیونین کونسلزکارواں مالی سال کا بجٹ تا حال منظور نہ ہو سکا جس سے ان یونین کونسلوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ساڑھے پانچ ماہ گزر چکے ہیں لیکن بعض سیکرٹریوں کی عدم دلچسپی کے باعث بجٹ منظور نہیں ہوا ، جس پر حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو اپنے اپنے اضلاع کے اے ڈی ایل جیز سے یونین کونسلوں کے بجٹ کو ترجیح بنیادوں پر منظور کرواکر عملدرآمد کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ سستی اور غفلت برتنے والے کے خلاف کاروائی بھی کی جائے ۔ یونین کونسلوں میں مسائل پر رپورٹ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں