چکن 700،بڑا 1000،چھوٹا گوشت 1800روپے کلو فروخت

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)چکن سمیت گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔
۔450سے 500روپے فروخت ہونیوالا چکن گوشت700روپے کلو جبکہ بڑا گوشت کا کنٹرول ریٹ800روپے ہے جو 1000روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ چھوٹا گوشت 1400 روپے کی بجائے 1800روپے کلو فروخت ہو رہا ہے تحصیل انتظامیہ تا حال کنٹرول ریٹ پر گوشت فروخت نہیں کرا سکی شہری حلقوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔