شاہ پور کے تاجروں نے آتشبازی کا سامان خفیہ طور پرمنگوا لیا

شاہ پور کے تاجروں نے آتشبازی کا سامان خفیہ طور پرمنگوا لیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )شاہ پور کے تاجروں نے پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان خفیہ طریقے سے منگوا لیا ۔

، تفصیلات کے مطابق شاہ پور اور گردونواح میں ممنوعہ سامان کی سر عام فروخت شروع ہو گئی ۔دکانداروں نے کم عمر بچوں کو ماچس پٹاخے فروخت کر دیئے ، کم عمر بچوں نے لوگوں کے گھروں پر ماچس والے پٹاخے چھوڑنے شروع کر دیئے جس سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ، شاہ پور اور گردونواح کی گلیاں بارودی پٹاخوں کی تڑتراہٹ سے گونجنے لگیں، والدین، علاقہ بھر کے سماجی حلقے سخت پریشان ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں