ماموں کو قتل کر کے روپوش ہونے والے 2 ملزم گرفتار

 ماموں کو قتل  کر کے روپوش  ہونے والے 2 ملزم گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اپنے حقیقی ماموں کو قتل کر کے روپوش ہونے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ اے ایس پی کوٹمومن وقار احمد کی سربراہی میں تھانہ میلہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ملزمان اپنے حقیقی ماموں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے پولیس نے جدید و روایتی طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا بہترین کاروائی پر ڈی پی او نے اے ایس پی کوٹمومن وقار احمد، ایس ایچ او میلہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں