700روپے کلو چکن فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر نے برائلر گوشت میں اوورچارجنگ کرنے پر3 قصابوں کو جرمانے کر دیئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ملک محمد اشرف نے کلورکوٹ شہر میں ریلوے پھاٹک اور لاری اڈہ کلورکوٹ پر تین برائلر گوشت کے قصابوں سے گوشت کی خریداری کرائی یہ تینوں قصاب 590روپے سرکاری ریٹ سے ہٹ کر700روپے کلو تک برائلر گوشت فروخت کر رہے تھے جس پر اے سی کلورکوٹ نے برائلر گوشت کے تینوں قصابوں کو اوورچارجنگ کرنے پر فی کس سات سات ہزار روپے جرمانہ کر دیا اس موقعہ پر اے سی کلورکوٹ کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ لسٹوں سے ہٹ کر پھل سبزیاں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف جرمانوں کیساتھ مقدمات کا بھی اندراج کرایا جائے گا۔