شاہ پور بار کے نومنتخب عہدیداروں نے بار روم میں انتظامات سنبھال لئے

شاہ پور بار کے نومنتخب عہدیداروں  نے بار روم میں انتظامات سنبھال لئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور بار کے نومنتخب عہدیداروں نے بار روم میں انتظامات سنبھال لئے اس موقع پر سابق صدر بار ملک اظہر اقبال اعوان۔

 ، جنرل سیکرٹری شیخ جواد قمر نے انہیں خوش آمدید کہا ، نومنتخب صدر سردار نذر عباس ، جنرل سیکرٹری ملک اظہر حسن نے کہا کہ شاہ پور بار کے وکلاء کا اتحاد مثالی ہے ، بارکے عہدیداران نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق کیلئے اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کی ہے اس سے پہلے بھی ہم نے بار کیلئے بلاتفریق کام کئے ہیں آئندہ بھی وکلا کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں