عاصم اعوان اور شہریار چیمہ کا ڈسٹرکٹ بار روم آمد پر پرتپاک استقبال

عاصم اعوان اور شہریار چیمہ کا ڈسٹرکٹ  بار روم آمد پر پرتپاک استقبال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیدار صدر احمد عاصم اعوان اور جنرل سیکرٹری شہریار چیمہ کا ڈسٹرکٹ بار روم میں آمد پر پرتپاک استقبال۔

، سابق صدر سید محسن رضا شیراز ی اور جنرل سیکرٹری فرخ جاوید چیمہ نے نو منتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے بار روم کا چارج سونپا اور مبارکباد دی، اس موقع پر صدر اور جنرل سیکرٹری نے وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور وکلاء کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہو گی، کامیاب کروانے پر وکلاء برادری کا مشکور ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں