بابر علاؤ الدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کالا باغ کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ

بابر علاؤ الدین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کالا باغ کا دورہ ، وارڈز کا معائنہ

کالاباغ (نمائندہ دنیا ) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈ ئیر (ر)بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) انتظامات کے جائزہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کالاباغ پہنچ گئے ۔

انہوں نے او پی ڈی ، میل و فی میل وارڈز ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔تمام مریضوں کیلئے ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔بابر علاؤ الدین نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا ۔چیئر پرسن نے ہسپتال کے زنانہ و مردانہ ایمرجنسی وارڈز، اولڈ بلڈنگز میں نرسری و پیڈز وارڈ، زنانہ و مردانہ میڈیکل وارڈز ‘ ڈائلاسسز یونٹ سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی ، ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل سنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں