ہیڈ کانسٹیبل محمد لطیف کی برسی ،پولیس کے افروں،اہلکاروں کی قبر پر حاضری

ہیڈ کانسٹیبل محمد لطیف کی برسی ،پولیس  کے افروں،اہلکاروں کی قبر پر حاضری

کندیاں (نمائندہ دنیا )ضلع راولپنڈی میں شہید ہونے والے کندیاں کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل محمد لطیف کی برسی کے موقع پر میانوالی پولیس کے افسروں نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔۔۔

پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر ڈی پی او میانوالی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس چاہے وہ کسی بھی ضلع میں دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انکی قربانیوں کو ہم کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں