منظور ٹاؤن کے مکین سیوریج بندش سے مشکلات کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گنجان آبادی منظور ٹاؤن کے مکین سیوریج کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ارباب اختیار کی بے حسی کی وجہ سے علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔۔۔
مدثر، صابر، چاند پرویز، عبدالسمیع، فیضان کمبوہ، اﷲ بخش، رانا نعیم اور محمد نوید و دیگر مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں سیوریج کا نظام بحال نہ ہونے سے جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہے ، جو گزرنے والوں کے لئے مصیبت کا سبب بن رہا ہے ، عملہ صفائی علاقہ میں کئی کئی روز نہیں آتا ، گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیل رہا ہے ، جو بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ، خوشی اور غمی کے موقعہ پر مکینوں کی مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں، اہل علاقہ نے انتظامیہ سے نئی سیور لائنیں بچھانے کی استدعا کی ہے ، تا کہ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔