قاضی منظور احمد چشتی کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

 قاضی منظور احمد چشتی کے ایصال  ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں عظیم مذہبی شخصیت قاضی منظور احمد چشتی کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد کیا گیا، اور ان کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔۔۔

جس میں علمائے کرام سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پیر سید وسیم الحسن شاہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے قاضی منظور احمد چشتی کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضورﷺکے سچے عاشق تھے ،اس موقع پر صاحبزادہ قاضی احمد حسن چشتی، قاضی نگاہ مصطفی چشتی، سید امینی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں