یونیورسٹی آف سرگودھا دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف سرگودھا دو روزہ  تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام گریڈ17سے 18کے انتظامی افسران کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔

ورکشاپ کا مقصد انتظامی افسران کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری لانا اور انہیں جدید ٹولز سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ ادارے کی ترقی میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اختتامی تقریب میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد نہ صرف افسران کی مہارتوں کو نکھارتا ہے بلکہ یونیورسٹی کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں