سوشیو اکنا مک رجسٹری پروگرام کی رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

سوشیو اکنا مک رجسٹری پروگرام کی  رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت سوشیو اکنا مک رجسٹری پروگرام کی رجسٹریشن کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد نا صر، ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم صغراں، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان، سی ای او ایجوکیشن ملک احمد یار، ریجنل انچارج نادرا ملک ریاض، فوکل پرسن آغوش پروگرام صفدر نیازی نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں