ڈرینوں کی ڈسلٹنگ ، ڈسپوزل مشینری مرمت کروانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل کمشنر نے سرگودھا سمیت چاروں اضلاع میں مون سون سے پہلے تمام ڈرینوں کی ڈسلٹنگ کروانے ، ڈسپوزل کی خراب مشینری ، وائرنگ وغیرہ کو مرمت کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔۔۔
اور ڈپٹی کمشنرز سے ان کے علاقوں میں کھلے مین ہولز کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ، ذرائع کے مطابق یہ اقدامات ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اٹھائے جائیں گے جس کیلئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے فیلڈ ٹیمیں اور شیڈول تشکیل دے کر مجوزہ عملدرآمد کی بریفنگ بھجوانے کا بھی کہا ہے تاکہ متذکرہ امور کی ساتھ ساتھ مانیٹرنگ بھی کی جاسکے ۔