ڈرگ انسپکٹر کو کارکردگی بہتر بنانے اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت

ڈرگ انسپکٹر کو کارکردگی بہتر بنانے اور  ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایک طرف تو ڈرگ انسپکٹرز کے چھاپوں اور کاروائیوں کی رپورٹ ارسال کی جا رہی ہے تو دوسری طرف وزیر اعلیٰ پٹیشن سیل اور حساس اداروں کی جانب سے بیسیوں ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔۔

جہاں نہ صرف قوائد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں بلکہ انسانی جانیں داؤ لگی ہوئی ہیں مگر اس جانب تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ، جس پر چیف ڈرگ کنٹرولر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر کو کارکردگی بہتر بنانے اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں