بھی اقتدار میں آتا ہے وہ ووٹ لیکر عوام کو بھول جاتا ہے ،رائے منیر احمد کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں کی حکومت گزشتہ ستر سالوں سے چلی آرہی ہے۔۔۔
جو بھی اقتدار میں آتا ہے وہ ووٹ لیکر عوام کو بھول جاتا ہے دوران الیکشن بلند و بانگ دعوے صرف پولنگ کے دن تک ہوتے ہیں اس کے بعد عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھا جاتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو ان میں سے ہوں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کوٹھی نما محل میں رہنے والے ایک دو مرلے کے مکان میں 20ہزار روپے کمانے والے شخص کے حالات سے کیسے واقف ہوسکتے ہیں جبکہ ان اشرافیہ کا ایک وقت کا کھانا 20ہزار روپے سے زائد کا ہوتا ہے ۔