ہرنولی ٹاؤن میں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو نوٹسز جاری

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ساجد ملک اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عثمان باجوہ کی نگرانی میں۔۔۔
ضلع کونسل کی جانب سے ہرنولی ٹاؤن میں غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ، یہ نوٹس پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022اور پنجاب لینڈ یوز پلان رولز 2020کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ نے پلازوں اور کمرشل مارکیٹوں کے مالکان کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کمرشل جائیدادوں کی مطلوبہ منظوری ضلع کونسل میانوالی سے حاصل کریں۔ اس ہدایت کی تعمیل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق غیر مجاز تجارتی صارفین کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں شروع کی جائیں گی۔