مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا‘ فروہ عامر

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مجسٹریٹس کو متحرک کر دیا‘ فروہ عامر

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنا اورحکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف کی عوام تک منتقلی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔۔۔

 ضلع خوشاب کا ہر شہری حکومت پنجاب کے ریلیف پروگرام سے مستفید ہو گا ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا ، ڈپٹی کمشنر خوشاب کا کہنا تھا کہ تمام ضلعی محکموں کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں وہ اپنی سروسز میں بہتری لائیں اور اپنی توانائیاں عوامی شکایات کے ازالہ پر مرکوز رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں کسی کو بھی اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے نہیں جائے گی ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو متحرک کر دیا گیا ہے جو مارکیٹوں اور بازاروں پر گہری نظر رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں