بابر علاؤ الدین کا رات گئے تحصیل ہسپتال شاہ پور کا اچانک معائنہ

بابر علاؤ الدین کا رات گئے تحصیل ہسپتال شاہ پور کا اچانک معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤ الدین نے رات گئے تحصیل ہسپتال شاہ پور کا اچانک معائینہ کیا۔

 انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف کی حاضری چیک کی اور وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جائزہ لیا۔دورہ کے دوران بابر علاو الدین نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر کے ہسپتالوں کی تواتر کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رہے گی۔ ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں گے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔  بابر علاو الدین نے رات گئے تھانہ شاہپور کا اچانک معا ئنہ کیا۔ تھانہ میں صرف تین اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے جبکہ ایک غیر حاضر پایا گیا۔ حاضر عملہ کا موقف تھا کہ دیگر اہلکار گشت پر ہیں۔ انہوں نے مینول ریکارڈ،آن لائن ریکارڈ ،فرنٹ ڈیسک، اسلحہ خانہ ، مال خانہ ،حوالات ،بلڈنگ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ،حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو بھی کی۔تھانہ میں چار حوالاتی تھے جن کے پاس صرف ایک کمبل تھا ، چیئرپرسن نے تمام حوالاتیوں کو فوری کمبل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں