نجی ، سرکاری سکولوں کی پک اینڈ ڈراپ سروس شروع نہ ہی سکول وینز میں اوور لوڈنگ ختم

نجی ، سرکاری سکولوں کی پک اینڈ ڈراپ سروس شروع نہ ہی سکول وینز میں اوور لوڈنگ ختم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی گائیڈ لائن کھو کھاتے ، نجی و سرکاری سکولوں کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ سروس تاحال شروع نہ ہوسکی اور پہلے سے موجود سسٹم کے تحت بچوں کو لے جانیوالے رکشوں اور پک اپ ویگنوں میں۔۔۔

 اوور لوڈنگ پر بھی قابو نہیں پا جا سکا صورتحال سے جہاں بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں ہر وقت حادثے کاخدشہ رہتا ہے ،بالخصوص رکشہ میں بچوں کو بے دردی سے ٹھونسا جاتا ہے یہی نہیں باہر لٹکے بیگز اکثر و بیشتر حادثات کا سبب بنتے ہیں ،گزشتہ روز بھی 133جنوبی کے قریب پیش آنیوالے حادثہ اگرچہ ڈمپر ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تاہم سکول وین میں بھی بچے گنجائش سے زیادہ سوار تھے ، حادثہ کے بعد زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو سکول وین کے حصے کاٹ کر نکالا گیا، دوسری جانب عدالت کے مطابق صوبائی حکام کی ہدایت پر ضلعی حکومت اس سلسلہ میں احکامات جاری کر چکی ہے مگر نچلی سطح پر عملدرآمد کے فقدان کے باعث یہ سلسلہ جوں کا توں جاری ہے ، ڈرائیورزنے زیادہ کمانے کے چکر میں بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگا رکھی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں