تحریک لبیک کی غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

تحریک لبیک کی غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

، جس کی قیادت ٹی ایل پی کے ضلعی امیر پیر سید صفدر شاہ بخاری نے کی، ریلی میں امیر اہلسنت قاضی نگاہ مصطفی چشتی، خالد اقبال مسرت ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام بھی شریک تھے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو بھر پور طریقہ سے فلسطینیوں کی مدد کرنا ہو گی، آج فلسطین کے بچے بھوک پیاس اور سردی کی شدت کو برداشت کر رہے ہیں، دنیا کی بے حسی کے باوجود ان کے جذبہ ایمانی میں ذرا بھی لغزش نہ آئی اور دنیا نے دیکھ لیا کہ جذبہ ایمانی جیت گیا اور دشمن طاقت کے باوجود ذلیل و رسوا ہوا اور دنیا بھر کے لوگ فلسطینیوں کے حق میں بول رہے ہیں اگر مسلمان اسی جذبہ کے ساتھ کفار کے سامنے کھڑے ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلمان غالب نہ آئے ، مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اب حماس کی حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کے بے یار و مددگار مسلمانوں کی مدد کیلئے راست اقدام اٹھائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں