حمید ٹائون کے مکینوں کا کمشنر آفس ،کھلی کچہری کے باہر احتجاجی مظاہرہ

حمید ٹائون کے مکینوں کا کمشنر آفس ،کھلی کچہری کے باہر احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )حمید ٹاؤن کے مکینوں نے کچرہ کنڈی کے خاتمہ اور سیوریج پائپ لائن ٹوٹنے سے ہونیوالے نقصانات کے۔

 ازالہ کیلئے کمشنر آفس کے سامنے اور ضلع کونسل میں لگنے والی کھلی کچہری کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں، شرکاء نے بینر ز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں کچرہ کنڈی کے باعث زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ، گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کے باعث لوگوں کا سانس لینا بھی دوبھر ہو جاتا ہے ، جبکہ لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، اسی طرح حال ہی میں سیوریج پائپ لائن پھٹنے سے علاقہ میں ہونیوالے نقصانات کا تاحال ازالہ نہیں کیا گیا، مقامی انتظامیہ اس حوالے سے کچھ کرنے کو تیارنہیں انہوں نے وزیر اعلی مریم نواز سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا نے مظاہرین کے وفد کو سرکاری گاڑی میں بٹھا کر افسران بالا سے ملاقات کروائی جس پر کچرہ کنڈی کے خاتمہ اور علاقہ میں پائپ لائن پھٹنے سے ہونیوالے نقصانات کے ازالہ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں