ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کاجائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کاجائزہ اجلاس۔
ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ایجو کیشن ملک احمد یار، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلمنٹری ملک طارق عباس، سیکنڈری خالد خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر تحصیل میانوالی ڈاکٹر شیر افگن خان، پپلاں منیرسبحانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنا نہ تحصیل میانوالی عدلیہ تبسم، پپلاں ارم سعید اورعیسیٰ خیل شبانہ منظور نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو سی ای او ایجو کیشن نے سرکاری سکولوں میں فراہم کردہ تعلیمی سرگرمیوں، سکولوں میں ایچ آر، انرولمنٹ، آؤٹ سورس سکولوں کی مو جود صورتحال، اینٹی ڈینگی سرگرمیوں، ارلی چائلڈ ھو ڈ پروگرام، تنظیمی ڈھانچہ سمیت دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم میں بہتری لائی جائے۔ جس کے لئے حکومت پنجاب خصوصی اقدامات برؤے کار لارہی ہے ۔انھوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ طلباء وطالبات کے معیار تعلیم کو بہتر بنا نے کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران ہر ممکنہ کوششیں برؤے کارلائیں۔