اے سی عشنہ طاہر نے مرکز صحت کی عمارت کا معائنہ کیا

اے سی عشنہ طاہر نے مرکز صحت کی عمارت کا معائنہ کیا

بھیرہ(نامہ نگار)چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کی کاوشوں سے سلطان آباد چھانٹ میں تعمیر ہونے والے بنیادی مرکز صحت کی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے عمارت کے تعمیراتی کام کا گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز صحت میں عوام کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات میسر ہوں گی ان کے ہمراہ سب ڈویژنل آفیسر بلڈنگز حاجی محمد منیر بھی تھے انہوں نے بتایا کہ سلطان آباد چھانٹ میں 7کروڑ 30 لاکھ روپیہ کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے اس مرکز صحت کا 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے مرکز صحت میں میڈیکل آفیسر، ڈسپنسر کی رہائش گاہیں اور سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں تاکہ دور و نزدیک سے تعینات طبی عملہ کو رہائش کا مسئلہ درپیش نہ ہو بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے چیف افسر بلدیہ سید محمد زوہیر اور دیگر عملہ کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کر کے وہاں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ تجاوزات از خود ختم کر دیں ورنہ اگلے ہفتہ آپریشن کے ذریعے ان کا سامان ضبط کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں